دمام سے بے دخل بلیک لسٹ بھارتی شہری کو واپس دہلی روانہ کر دیا گیا

حساس اداروں نے بھارتی مسافر محمد اسلم کو سات روز تک حراست میں رکھا‘ نجی ٹی وی

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:55

دمام سے بے دخل بلیک لسٹ بھارتی شہری کو واپس دہلی روانہ کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) دمام سے بے دخل بلیک لسٹ بھارتی شہری کو واپس دہلی روانہ کر دیا گیا، لاہورائیر پورٹ پر حساس اداروں اور پی آئی اے عملے نے بلیک لسٹ مسافر کو سات روز تک حراست میں رکھا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بے دخل ہونے والا بھارتی بلیک لسٹ مسافر لاہور سے واپس دہلی روانہ ہوا۔

محمد اسلم کو پی کے 270 کے ذریعے بھارت روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی مسافر محمد اسلم 4 اکتوبر کی شام پی کی271 پر دہلی سے لاہور پہنچا جو اسی رات پی کے 247 پر لاہور سے دمام روانہ ہوا لیکن دمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بلیک لسٹ ہونے پر سعودی حکومت نے اسے فوری بے دخل کر دیا جو 5 اکتوبر کی صبح دمام سے واپس لاہور پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق محمد اسلم کی لاہور واپسی پر حساس ادارے متحرک ہو گئے اور اسے بھارتی شہریت کے باعث ائیرپورٹ پر ہی حراست میں رکھا گیا بھارتی مسافر کا کہنا تھا کہ وہ واپسی پر بے حد خوش ہے، پی آئی اے سمیت ائیرپورٹ عملے نے بہتر سلوک کیا۔ کھانے پینے اور صحت کا بھی خیال رکھا۔

متعلقہ عنوان :