مصر، بیوی کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کردینے والے مفرور سعودی شہری کو موت کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 14:09

مصر، بیوی کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کردینے والے مفرور سعودی شہری ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق اسکندریہ میں مجرمانہ عدالت کے سربراہ محمد عبدالحمید الخولی نے بیوی کو قتل کرکے آرا مشین سے اس کے جسم کے ٹکڑے کردینے والے مفرور سعودی شہری کو موت کی سزا سنانے کی تاریخ مقرر کردی۔ فیصلہ 13نومبر کو سنایا جائیگا۔ جج نے فیصلے کی توثیق کیلئے کاغذات مصر کے مفتی اعلیٰ کو بھیج دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مصری ذرائع کے مطابق سعودی شہری اسکندریہ میں جہاز رانی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی عربی اکیڈمی میں زیر تعلیم تھا۔ اسکی عمر32برس ہے۔ بیوی لیبیا کی تھی۔ سعودی نے بیوی کو قتل کرکے آرا مشین سے اسکے ٹکڑے کئے اور ایک پل کے نیچے پھینک دئیے۔ قتل کی سازش اور اپنے بیوی کا قتل کرنے میں سعودی شہری نے اپنے دوستوں کی مدد لی تھی ۔ پولیس تحقیقات کر کے اسکے دوستوں تک پہنچی اور انھیں بھی گرفتار کیا ۔ سعودی شہری کے دوستوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ کیسے انھوں نے قتل کیا۔