لاہور کی رہائشی خاتون نے اینٹ مار کر اسپیڈو بس کا شیشہ توڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 اکتوبر 2017 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2017ء) :لاہور کی رہائشی ایک خاتون نے اینٹ مار کر اسپیڈو بس کا شیشہ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہناز نامی خاتون نے ملتان چونگی پر اینٹ مار کر اسپیڈو بس کا شیشہ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

جس پر متعلقہ عملے نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خاتون شہناز اعوان ٹاؤن کی رہائشی ہے تاہم اسپیڈو بس پر اینٹ سے حملہ کرنے کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :