گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز کو گاڑیاں نہ ملنے کا نوٹس

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:24

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز ..
استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز کو تاحال گاڑیاں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر وزیر اکبر تابان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر زراعت حاجی جانباز خان، پارلیمانی سیکرٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور کیپٹن (ر) سکندر علی شامل ہیں جو اسمبلی کے رواں سیشن میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پارلیمانی سیکرٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ نے قانون ساز اسمبلی کے بیسویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز کو تاحال گاڑیاں نہیں ملیںجوایک افسوسناک امر ہے اور اس پر اسمبلی کو سختی سے ایکشن لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :