نئی دہلی،یوگی ادیتہ کا بابری مسجد کے قریب رام کا 1سومیٹر اونچا مجسمہ بنانے کا فیصلہ،

منصوبہ ریاستی گورنر کے پاس جمع کرا دیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ نے تاج محل کو سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکالنے کے بعد بابری مسجد کے قریب رام کا ایک سو میٹر اونچا مجسمہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبہ ریاستی گورنر کے پاس جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادیتہ نے رام کا مجسمہ بنانے کا منصوبہ ریاستی گورنر کے پاس جمع کرایا اور اس سے بھی آگاہ کیا کہ اٹھارہ اکتوبر کو ہولی کی تقریب ایودھیا میں بابری مسجد کے قریب مجوزہ رام مندر کی جگہ پر بنائی جائیں گی۔

یوگی نے اپنے دستاویزات میں گورنر کو تجویز دی کہ رام کا ایک سو میٹر اونچا مجسمہ بابری مسجد کے قریب ساریوندی کنارے تمعیر کیا جائے۔اس سے پہلے یوگی ادیتہ مسلم دشمنی میں تاج محل کا نام سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکال چکے ہیں۔جبکہ ہندو بنیاد پرستوں کا موقف ہے کہ تاج محل مغل بادشاہ نے نہیں بنایا۔ یہ مندر تھا اور اسے مغل بادشاہ کو تحفے میں دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :