بیوی کو قتل کر نے والے مفرور سعودی شہری کو موت کی سزا سنانے کیلئے تاریخ مقرر

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:02

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) مصر میں بیوی کو آرا مشین سے ٹکڑے کر نے والے مفرور سعودی شہری کو موت کی سزا سنانے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

مصر کے نشریاتی ادارے کے مطابق مصرکے شہر سکندریہ میں قائم فوجداری عدالت کے سربراہ محمد عبدالحمید الخولی نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد آرا مشین سے اس کے ٹکڑے کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت سنانے کے لئے فیصلے کی تاریخ 13نومبر مقرر کی کردی ہے۔ فیصلے کی توثیق کے لئے کاغذات مصر کے مفتی اعلیٰ کو بھیج دیے گئے ہیں۔ 32 سالہ سعودی شہری سکندریہ میں جہاز رانی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی عربی اکیڈمی میں زیر تعلیم ہے جبکہ اس کی بیوی لیبیا کی شہری تھی۔