میکسیکو کی جیل میں ہنگاموں کے دوران 13 قیدی ہلاک ہوگئے

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:29

میکسیکوسٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست نٴْوئیوو لیون کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 13 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کادیریتا نامی شہر کی جیل میں قیدیوں کے ہنگامے منگل کی صبح شروع ہوئے تھے جس کے بعد قیدیوں نے مختلف جگہوں پر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک قیدی جل کر ہلاک بھی ہوا۔

قیدیوں نے ہنگاموں کے دوران جیل کے 3 محافظوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ نوئیوو لیون کی حکومت کے ترجمان کے مطابق جب بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو پولیس نے طاقت کے استعمال سے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 13 قیدی ہلاک جب کہ12 دیگر قیدی زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :