زرعی ترقیاتی بنک نے گذشتہ چار سال میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے‘ 2013ء میں اس کے کل اثاثہ جات 148448 ملین روپے تھے جو 2016ء میں بڑھ کر 215561 ملین روپے ہوگئے، افضل خان ڈھانڈلہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:18

زرعی ترقیاتی بنک نے گذشتہ چار سال میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے‘ 2013ء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ایوان کو بتایا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بنک نے گذشتہ چار سالوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے‘ 2013ء میں اس کے کل اثاثہ جات 148448 ملین روپے تھے جو 2016ء میں بڑھ کر 215561 ملین روپے ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیر اکبر خان‘ صاحبزادہ یعقوب اور ساجد نواز کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ بونیر میں زرعی ترقیاتی بنک کی برانچ کھولنے کا جائزہ لیں گے۔ زرعی ترقیاتی بنک سے دو گنا زرعی قرضے دوسرے بنک بھی فراہم کرتے ہیں۔ 460 برانچوں میں سے 212 برانچیں نقصان میں ہیں باقی منافع میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :