آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار کی جگہ احسن اقبال شرکت کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 اکتوبر 2017 12:43

آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار کی جگہ احسن اقبال شرکت کریں ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اکتوبر۔2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال امریکا میں پہنچ گئے،اپنے تین روزہ دورے کے دوران آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیرحزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کرنا تھا مگر بعض اطلاعات کے مطابق عالمی اداروں کے اعتراض پر حکومت نے اسحاق ڈار کی بجائے وزیرداخلہ احسن اقبال کو نمائندگی کے لیے بجھوایا ہے-وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال امریکا پہنچ گئے، اپنے تین روزہ دورے کے دوران وزیرداخلہ آج آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کریں گے،اس کے علاوہ وزیرداخلہ اقتصادی راہداری پرعالمی اداروں کو بریفنگ دینگے اور جان ہوپ کن یونیورسٹی سے بھی خطاب کرینگے۔