سابق اہلیہ سے طلاق کی وجہ کنگنا رناوت سے تعلق نہیں تھا، ہریتک روشن

بدھ 11 اکتوبر 2017 12:26

سابق اہلیہ سے طلاق کی وجہ کنگنا رناوت سے تعلق نہیں تھا، ہریتک روشن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ ہریتھک روشن نے 3 سالوں بعد سابق اہلیہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔ ان کا کہنا ہے کہ طلاق کی وجہ کنگنا رناوت سے تعلق نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اپنے انٹر ویو میں ہرتیک روشن نے کہا کہ ’’طلاق کی وجہ بے وفائی نہیں تھی، سوزان اس حوالے سے کافی منہ پھٹ ہیں، ایسا ہوتا تو وہ ضرور بولتیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ جب کسی جوڑے کی علیحدگی ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ مرد کی بے وفائی ہو، یہ تنگ نظر افراد کا خیال ہی ہوسکتا ہی۔انہوں مزید کہا کہ ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، جو وجہ ہماری علیحدگی کا باعث بنی ہوسکتا ہے کہ وہ متاثر کردینے والی ہو، آپ کو اس بارے میں کیا علم ہے۔

متعلقہ عنوان :