افغان صوبہ بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک،

اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 11:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ بدھ کوافغان میڈیا کے مطابق نیٹو فورسز نے بدخشاں کے ضلع راغستان میں بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے میزائل حملہ کیا جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیٹو کے ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔

افغان حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے طالبان جنگجوں کی 8 لاشیں ملی ہیں اور ان کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ اس وقت بدخشاں کے دو اضلاع مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہیں جب کہ دیگر 10 علاقوں میں فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔