عورتوں پر حملہ کرنے والا کیا کوئی آسمانی مخلوق ہے جو پکڑا نہیں جاتا‘

کراچی کی مائوں‘ بیٹیوں میں عدم تحفظ کے احساس پر دکھ ہے‘ پیپلز پارٹی مائوں بہنوں پر حملے برداشت نہیں کرے گی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بچیوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام

بدھ 11 اکتوبر 2017 11:52

عورتوں پر حملہ کرنے والا کیا کوئی آسمانی مخلوق ہے جو پکڑا نہیں جاتا‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عورتوں پر حملہ کرنے والا کیا کوئی آسمانی مخلوق ہے جو پکڑا نہیں جاتا‘ کراچی کی مائوں‘ بیٹیوں میں عدم تحفظ کے احساس پر دکھ ہے‘ پیپلز پارٹی مائوں بہنوں پر حملے برداشت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو بچیوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کی مائوں بیٹیوں میں عدم تحفظ کے احساس پر دکھ ہے۔ عورتوں پر حملہ کرنے والا کوئی آسمانی مخلوق ہے جو پکڑا نہیں جاتا دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑانے کی بجائے اپنا کام کیا جائے۔ پیپلز پارٹی مائوں بہنوں پر حملے برداشت نہیں کرے گی۔ بچیوں کے عالمی دن پر ان کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔