کلبھوشن کیس ،

جسٹس(ر) تصدق جیلانی عالمی عدالت انصاف کیلئے ایڈہاک جج مقرر

بدھ 11 اکتوبر 2017 11:52

کلبھوشن کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کل با ضابطہ طور پر ایڈہاک جج کی تقرری بارے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف میں عوامی سماعت 15 مئی کو ہوئی جس میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔عالمی عدالت نے بھارت کی کلبھوشن کے حوالے سے دعوی داخل کرنے کے لیے دسمبر تک کے وقت کی درخواست بھی مسترد کردی تھی

متعلقہ عنوان :