دنیا بھر کے ممالک سزائے موت کو ختم کر دیں

21ویں صدی میں اس کی کوئی جگہ نہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 01:50

دنیا بھر کے ممالک سزائے موت کو ختم کر دیں
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیتریز نے دنیا بھر کے ممالک سے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں سزائے موت کی کوئی جگہ نہیں، اس غلط پریکٹس کو ختم کر دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں انسانی حقوق کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گیتریز نے کہا کہ ایسے ممالک جنہوں نے ابھی تک سزائے موت کو ختم نہیں کیا وہ فوری طور پر اس سزا کو ختم کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ 170 ممالک نے سزائے موت کو ختم کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں 2015ء کے مقابلے میں 2016ء میں سزائے موت میں 37 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انتونیو گیریز نے کہا کہ دنیا بھر کی سطح پر صرف چار ممالک میں 87 فیصد سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاتا ہے جن میں ایران، سعودی عرب، عراق اور چین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :