وفاقی وزیر مذہبی امو کی زیر صدارت پوسٹ حج آپریشن ڈی بریفنگ اجلاس ، سعودی حکام پر منیٰ اور عرفات کے خیموں میں پاکستانی معاونین کی تعیناتی پر زور دینے پر اتفاق

سرکاری سکیم کم آمدنی والوں کیلئے ہے،حج و عمرہ بل پر کام تیز تر کیا جائے ،مقام شکر ہے کہ حج 2017بخیر و عافیت اختتام پزیر ہواپچھلے چار سالوں میں حج انتظامات بہت اعلی رہے مگر اب بھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے،سردار محمد یوسف کا اجلاس سے خطاب وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کی تیاری سے قبل کئی اجلاس منعقد کرے گی۔ ملک بھر کے کئی شہروں میں حجاج کرام کو بلا کرمشاورتی اجلاس بھی مرتب کئے جائیں گے، و فاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد جاج پاکستانی جبکہ 260حجاج سعودی ہسپتالوں میں داخل رہے،8حجاج کرام اب بھی سعودی ہسپتالوں میں داخل ہیں علاج معالجہ پر اٹھنے والے لاکھوں ریال کا خرچہ سعودی حکومت خود برداشت کررہی ہے، ڈی جی حج جدہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی بریفنگ

بدھ 11 اکتوبر 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت پوسٹ حج آپریشن ڈی بریفنگ اجلاس ہواجس میں سعودی حکام سے منیٰ اور عرفات کے خیموں میں پاکستانی معاونین کی تعیناتی پر زور دینے پر اتفاق کیاگیا،جبکہ اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہاکہ سرکاری سکیم کم آمدنی والوں کیلئے ہے،حج و عمرہ بل پر کام تیز تر کیا جائے مقام شکر ہے کہ حج 2017بخیر و عافیت اختتام پزیر ہواپچھلے چار سالوں میں حج انتظامات بہت اعلی رہے مگر اب بھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔

منگل کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت پوسٹ حج آپریشن ڈی بریفنگ اجلاس ہواجس میں سعودی حکام سے منیٰ اور عرفات کے خیموں میں پاکستانی معاونین کی تعیناتی پر زور دینے پر اتفاق کیاگیا،جبکہ اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہاکہ سرکاری سکیم کم آمدنی والوں کیلئے ہے،حج و عمرہ بل پر کام تیز تر کیا جائے۔

(جاری ہے)

مقام شکر ہے کہ حج 2017بخیر و عافیت اختتام پزیر ہواپچھلے چار سالوں میں حج انتظامات بہت اعلی رہے مگر اب بھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔

اس موقع پرو فاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری نے کہاکہ وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کی تیاری سے قبل کئی اجلاس منعقد کرے گی۔ ملک بھر کے کئی شہروں میں حجاج کرام کو بلا کرمشاورتی اجلاس بھی مرتب کئے جائیں گے تجاویز کی روشنی میں اگلے سال کے حج انتظامات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ حجاج کرام کیلئے فیڈ بیک فارم ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر آویزاں کیے جا چکے ہیں۔

ڈی جی حج جدہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی سرکاری سکیم کا حج پیکیج پوری دنیا میں سب سے کم قیمت تھاحج کوٹہ کی بحالی ، ایرانی حجاج کی آمد اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود پاکستانی حجاج کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔حج سے پہلے موسسہ جنوب ایشیا کو منی میں مزید جگہ کیلئے کہا گیا تھا مگر انہوں نے معذوری کا اظہار کیا۔

پابندی وقت اور حجاج کی سہولت کے لحاظ سے شاہین ایئر لائن کی خدمات قابل تعریف ہیں اس سال بھارت کے 40ہزار حجاج کو مدینہ منورہ میں مرکزیہ سے باہر جگہ ملی سرکاری سکیم کے 1لاکھ پاکستانی حجاج کو مرکزیہ میں رہائش فراہم کی گئی۔ اس سال 125بسیں 2017ماڈل کی تھیں جبکہ باقی بسیں 2009سے 2016ماڈل کی لی گئیں ۔ مکہ مکرمہ میں 12جبکہ مدینہ منورہ میں 10فوڈ کیٹرنگ کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے ۔

پاکستانی مصالحے ، پاکستانی کک، بکرے کا گوشت، پاکستانی روٹی ، فروٹ، سویٹ ڈش کا اہتمام کیا گیا 564ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو جدہ ، مکہ مدینہ منورہ میں تعینات کیا گیا تھا،ڈھائی ماہ کے دوران 3لاکھ سے زائد حجاج کا مفت علاج کیا گیا۔ 280حجاج پاکستانی جبکہ 260حجاج سعودی ہسپتالوں میں داخل رہے۔8حجاج کرام اب بھی سعودی ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔علاج معالجہ پر اٹھنے والے لاکھوں ریال کا خرچہ سعودی حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

اجلاس میں جدہ ، مکہ اور مدینہ منورہ میں قائم شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاحج کے پانچ دنوں کی مشکلات پرحجاج کرام کی تربیت کو مزید بہتر بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی ۔ سعودی حکام سے منیٰ اور عرفات کے خیموں میں پاکستانی معاونین کی تعیناتی پر زور دینے پر اتفاق کیاگیا 24لاکھ حجاج کرام میں سے صرف 2لاکھ 80ہزار نے مشائر ٹرین سہولت حاصل کی 49 ہزار پاکستانی حجاج کو ٹرین کی سہولت مل سکی جبکہ کئی ممالک کو یہ سہولت بالکل نہ ملی۔