ہماری حکومت کو عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں، سپرپاور کے عہدیداران بعض اوقات ہم سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں ، ہمیں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے ، ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہاں جمہوریت مضبوط ہے ، فوجی مداخلتوں کی تاریخی انتہائی تلخ ہے ، ہم نے وطن عزیز کو ٹوٹتے دیکھا ،امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلکس ویلز جمعرات کو پاکستان آئیں گی
وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 10 اکتوبر 2017 23:20
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم امریکہ کیساتھ جنگ میں نہیں امن میں اتحادی ہیں ،ایران ،ترکی اور چین کیساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں ،ہم مستحکم اور پرامن افغانستان کے بھی حق میں ہیں ، ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سپرپاور کے عہدیداران بعض اوقات ہم سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں ،ان چیلنجز اور مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہاں جمہوریت مضبوط ہے کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا ۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی ہورہی ہے مگر یہاں فوجی مداخلتوں کی تاریخی انتہائی تلخ ہے ، ہم نے وطن عزیز کو ٹوٹتے بھی دیکھا مگر اب ہمیں پاکستان کو اتنا مضبوط کرنا ہے کہ آئندہ ایسا کوئی سانحہ خدانخواستہ ہمارے دور سے بھی نہ گزرے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے بنایا تھا تاکہ اپنے ملک کو ٹھیک کر سکیں پھر میرے اپنے ملک کو ٹھیک کرنے کے بیان پر اتنی تنقید کیوں ہو رہی ہے جب سب نے نیشنل ایکشن پلان مل کر بنایا ہے اور اسی کام کیلئے بنایا گیا تھا کہ اپنے گھر کو دہشت گردوں سے پاک کریں اور مکمل طور پر امن وامان بحال کریں،جب تک ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے تو ان کا تدارک بھی نہیں ہوگا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے ، ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور قبائلی علاقوں میں بھی امن آیا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں ، ہماری حکومت کو عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں ، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر یہ وطن قائم رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلکس ویلز جمعرات کو پاکستان آئیں گی ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.