ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے ایران میں داخل ہو نے والی73پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا

منگل 10 اکتوبر 2017 23:19

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے ایران میں داخل ہو نے والی73پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکو رہ افراد پاکستانی مند بلو کے راستے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے جہاں سے وہ یورپ جانا چاہتے تھے مگر ایرانی حکام نے ان کی کو شش ناکام بنادی اور انہیں گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا تفتان لیویز نے ایرام بدر کئے گئے افراد کو لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :