بڑے بڑے بھارتی سورما ڈھیر ،دوسرا ٹی ٹونٹی آسٹریلیا کے نام

muhammad ali محمد علی منگل 10 اکتوبر 2017 22:26

بڑے بڑے بھارتی سورما ڈھیر ،دوسرا ٹی ٹونٹی آسٹریلیا کے نام
گوہاٹی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اکتوبر۔2017ء) آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 8وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز1-1سے برابر کردی ۔گواٹھی کے برساپار کرکٹ گراﺅنڈ میں آج کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان کو کھیلنے کاموقع دیا،جہاں آسٹریلوی باﺅلر نے بھارتی بلے بازوں کوشروع سے ہی دباﺅمیں رکھا،8رنز پر ان کے دو بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے ،جن میںروہت شرما8اورکپتان ویرات کوہلی بغیرکوئی رنز بنائے چلتے بنے،منیش پانڈے 6رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،بھارت کی اننگ میں 27رنز پر اس کے چار بڑے کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ہردیک پانڈیااورکلدیپ یادیو نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں33 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایک مناسب ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،بھارت کی جانب سے کیدار جادیو کے 27اور ہردیک پانڈیا کے 25رنز نمایاں ہیں،بھارتی اننگ میں چھ بلے باز ڈبل فگر میں شامل نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

جیسن بہرینڈروف نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4بلے بازوں کوپویلین بھیجا،ایڈم زامپا نے 2،تیتھن کونٹلر نائیل ،اینڈریو ٹائی اور مارک سٹونز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور ڈیوڈ وارنر اور فنچ جلد پوویلین جابیٹھے تاہم ٹریوس ہیڈ اور ہینریکس نے تیسری وکٹ کیلئے ناقابل شکست 109رنز جوڑ کر کینگروز کو کامیابی دلا ئی ۔ تین میچوں کی سیریز میں بھارت کو1-0کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :