جنرل رضوان اختر نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کو دی جانے والی ترقی کے باعث ریٹائرمنٹ لی

سابق آئی ایس آئی چیف ممکنہ طور پر اسلامی اتحادی فوج میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں: مجیب الرحمان شامی کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 10 اکتوبر 2017 22:15

جنرل رضوان اختر نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کو دی جانے والی ترقی کے باعث ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء) مجیب الرحمان شامی نے دعوی کیا ہے کہ جنرل رضوان اختر نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کو دی جانے والی ترقی کے باعث ریٹائرمنٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے دعوی کیا ہے کہ فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر نے خود سے جونئیر جنرل عاصم سلیم باجوہ کو ترقی دیے جانے کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جنرل رضوان کو کور کمانڈر کے عہدے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیش قبول نہیں کی۔ مجیب الرحمان شامی نے مزید بتایا ہے کہ انہیں ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف ممکنہ طور پر اسلامی اتحادی فوج میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا سابق آرمی چیف راحیل شریف سے رابطہ بھی ہے۔ جنرل راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے این ڈی یو یونیورسٹی کے صدر جنرل رضوان اختر نے اچانک فوج سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ جنرل رضوان کے اعلان کے بعد سے ان کے استعفے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی تاحال جاری ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:
Invalid url

متعلقہ عنوان :