کراچی ہیٹ سٹروک کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات مکمل

منگل 10 اکتوبر 2017 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) کراچی میں جاری گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ سٹروک سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

کے ایم سی حکام نے کہاہے کہ کے ایم سی نے 13 مختلف ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک سینٹرز قائم کیے ہیں۔طبی ماہرین نے کہاہے کہ گرمی میں بچے اور بوڑھے خاص طور پر احتیاط کریں۔ بیماریوں میں مبتلا افراد کے ہیٹ سٹروک میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گرمی ہیٹ سٹروک سے متاثرہ شخص کو ٹھنڈے پانی سے نہلایا جائے اور دھوپ سے محفوظ رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :