Live Updates

عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پشاور میں ڈینگی پر قابو پا لیے جانے کے دعوے بے بنیاد

صوبائی دارلحکومت اور صوبے میں ڈینگی مزید پھیلنے کا خدشہ، سردیوں میں ڈینگی ختم نہیں ہوتا: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

muhammad ali محمد علی منگل 10 اکتوبر 2017 22:00

عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پشاور میں ڈینگی پر قابو ..
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء) عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پشاور میں ڈینگی پر قابو پا لیے جانے کے دعوے بے بنیاد نکلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آج کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر حسین نے تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت اور عمران خان پر شدید تنقید کی ہے۔

ڈاکٹر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پشاور میں ڈینگی پر قابو پا لیے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ صوبائی دارلحکومت اور صوبے میں ڈینگی مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ صوبے اور شہر میں ڈینگی کم ہونے کی بجائے اب مزید پھیل چکا ہے۔ اب تک ڈینگی سے پشاور میں 52 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ ڈینگی کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسین نے مزید کہا ہے کہ سردیوں میں ڈینگی ختم نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے عمران خان نے جو بیان دیا ہے وہ ان کی کم علمی ہے۔ عمران خان کو شاید معلوم نہیں کہ ڈینگی سردیوں میں بھی ختم نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر حسین اور اینکر کامران خان کی جانب سے صوبائی حکومت پر زور دیا گیا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ جبکہ اس حوالے سے حکومت پنجاب سے بھی مدد حاصل کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات