پولیو مہم میں 3لاکھ 94ہزار سے زائدبچوں کو ویکسین پلائی جائے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منگل 10 اکتوبر 2017 22:02

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔علماء کرام اپنے خطبات میں پولیو کی افادیت بتائیں۔تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہئے کہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔بچوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔30اکتوبرسے شروع ہونے والی اس مہم میں 3لاکھ 94ہزار 9سو39، پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل و فنانس اینڈ پلاننگ محمد افضل خان ناصر نے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر،اسسٹنٹ کمشنرروجھان ملک شاہد،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی،ڈی او تعلیم فیاض بزدار ،مولانا جلیل الرحمان صدیقی کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس تین روزہ مہم میں 1067ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائیں گی۔اللہ کے فضل و کرم سے ضلع بھر میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :