ٹریفک حادثات میںخاتون سمیت تین افراد جاں بحق،4زخمی

منگل 10 اکتوبر 2017 22:02

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) ضلع راجن پور میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ موضع پتی قاضی کا رہائشی 25سالہ ظفر حسین ہانبھی موٹر سائیکل پرگھر سے جام پور جارہا تھا کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراکرگر پڑا اور گہری چوٹیں لگنے سے جاںبحق ہوگیا۔

دوسرا واقعہ راجن پور کی تحصیل روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوٹ انڈس ہائی وے روڈ پر رونما ہوا جہاں شاہ صدردین کے رہائشی نیار احمد اور اس کی بہن زہرا بی بی اپنی مہران کار پر شاہ صدردین سے کراچی جارہے تھے عمر کوٹ انڈس ہائی وے روڈ پر اچانک کار کاٹائر برسٹ ہوگیا جس سے کار الٹ گئی نتیجہ میںزہرا بی بی موقع پر جاںبحق اور اسکا بھائی شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور لایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تیسرا واقعہ نواحی علاقہ حاجی پور میں رونما ہوا جس میں حاجی پور کارہائشی غلام شبیرحجام موٹر سائیکل پر سوارہوکر گھر جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجہ میںگہری چوٹیں لگنے سے موقع پر جابحق ہوگیا اور اس کا بھائی زخمی ہوا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار نذیراحمد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور اس کی دو دوست لیہ کے رہائشی بھی زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر فاضلپور ہسپتال میں منتقل کیاگیا۔lh/tam/msc2044

متعلقہ عنوان :