ڈی پی اوز الیو ن ساہیوال و اوکاڑہ کے درمیان کبڈی میچ 15اکتوبر کو کھیلا جائے گا

منگل 10 اکتوبر 2017 22:02

ڈی پی اوز الیو ن ساہیوال و اوکاڑہ کے درمیان کبڈی میچ 15اکتوبر کو کھیلا ..
سا ہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈی پی او الیو ن ساہیوال اور ڈی پی او الیون اوکاڑہ کے درمیان کبڈی میچ زیر سرپرستی مسلم لیگی رہنما و چیئرمین چوہدری آصف علی ‘محمدسرور رانا ‘حاجی محمداشرف سندھو ‘طاہر وحید جٹ اورمحمدشفیق چشتی چک نمبر نمبر 87/9-Lملتان بائی پاس روڈ ساہیوال پر 15اکتوبر کو 3بجے سہ پہر منعقد ہو گا جس کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر ملک ندیم کامران‘ممبران قومی اسمبلی پیرسیدعمران احمدشاہ‘ چوہدری محمداشرف ‘سابق ایم پی اے پیرولایت شاہ کھگہ ‘ ضلعی چیئرمین چوہدری زاہدقبال اورسٹی میئر اسد علی خاں جبکہ مہمانان اعزاز آرپی اوطارق رستم چوہان ‘ ڈی پی اواوکاڑہ حسن اسدعلوی‘ ڈی پی اوساہیوال ڈاکٹرعاطف اکرام اورانویسٹی گیشن شاکر احمدشاہد ہونگے، اس حوالے سے چیف آرگنائزر شوکت علی جٹ نے بتایا کہ ڈی پی اوساہیوال الیون کے کپتان محمدشفیق چشتی اورڈی پی اواوکاڑہ الیون کے کپتان مشرف جنجوعہ ہونگے، دونوں ٹیموں میں قوی کبڈی ٹیموں کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :