پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، کسی سے ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، تمام اقدامات قوم کے بہتر مفاد میں کئے جائیں گے، خواجہ محمد آصف

حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پورا کرے گی ، مسلم لیگ (ن) اگلے عام انتخابات میںایک بار پھر کامیاب جماعت بن کر ابھرے گی وزیر خارجہ کا انٹرویومیں اظہار خیال

منگل 10 اکتوبر 2017 22:00

پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پورا کرے گی اور مسلم لیگ (ن) اگلے عام میں انتخابات ایک بار پھر کامیاب جماعت بن کر ابھرے گی۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف لندن سے پاکستان آئے اور انہوں نے عدالت میں کیسوں کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے عمل پر تحفظات کے باوجود شریف خاندان نے عدالتوں کے ساتھ تعاون کیا۔ قومی ایکشن پلان کے حوالہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی ایکش پلان ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے بنایا گیا تھا۔تمام قومی اداروں اور سیاسی جماعتوں کاقومی ایکشن پلان پر عملدر آمد پر مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے ساتھ تعلقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی سے ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گا، تمام اقدامات قوم کے بہتر مفاد میں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کی موجودگی کی تحقیقات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی ہر پالیسی ناکام ہو گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغان پالیسی سے متعلق پاکستان کی سول اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں۔ ۔