پاکستان کی معاشی صورتحال 2013ء کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر، ٹیکس وصولی اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، اسحاق ڈار عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، وزیر قانون زاہد حامد

منگل 10 اکتوبر 2017 21:48

پاکستان کی معاشی صورتحال 2013ء کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال 2013ء کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر، ٹیکس وصولی اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، اسحاق ڈار عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ منگل کو ایوان بالا میں مختلف تحاریک پر بحث سمیتتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ انتہائی قابل شخصیت ہیں، انہیں دو گولڈ میڈل اور رول آف آنر مل چکا ہے۔

لندن کے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے ممبر ہیں۔ وہ 20 سال سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں، انہیں نشان امتیاز دیا گیا ہے۔ وزارت ک منصب پر بھی فائز ہیں۔ ان کے دو خیراتی ادارے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آئی، افراط زر زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

مالیاتی خسارہ بڑھ رہا تھا، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم تھے۔

اس وقت مالیاتی صورتحال بہتر اور مستحکم ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ افراط زر 4 سے 5 فیصد پر آ گیا ہے۔ مالیاتی خسارہ 8.6 فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد پر آ گیا ہے۔ غیر ترقیاتی اخراجات کم ہو گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ 3 گنا بڑھ گیا ہے۔ ٹیکس وصولی چار سال میں 73 فیصد بڑھی ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 12.7 فیصد اور ترسیلات 19 ارب ڈآلر ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی اس کو سراہا ہے۔ وزیر خزانہ عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔