گوجرخان،2005 زلزلہ کے شہداء کو ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

منگل 10 اکتوبر 2017 21:42

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) 2005کے زلزلہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم میں حلیمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام دعائیہ تقریب ،اس موقع پر دوستانہ فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا جس میں البدر 313فٹ بال کلب نے 1کے مقابلے میں 3گولز سے گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب سے میچ جیت لیا ،تقر یب کے مہمان خصوصی چیئرمین گوجرخان میڈیا سنٹر اخبار مارکیٹ منیر احمد ملہوترہ اور مہمانانِ اعزاز حکیم ملک احمد جنید اختر ،شیخ اظہر محمود اور ایم ڈی حلیمہ ویلفیئر ٹرسٹ نوید مرزا نے جیتنے والی ٹیم اور نمایاں کھیلاڑیوں میں ٹرافی وغیرہ تقسیم کیں،ملک احمد جنید اختر نے شہدا ء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :