Live Updates

عمران خان نے سیاست کامطلب صرف الزام تراشی اوردھرناہی سمجھاہے،امیرمقام

منگل 10 اکتوبر 2017 21:42

عمران خان نے سیاست کامطلب صرف الزام تراشی اوردھرناہی سمجھاہے،امیرمقام
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ پارلیمنٹ کوچورکہنا پاکستان کی 20کروڑعوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،عمران خان اپنے الفاظ واپس لے لیں،بقول عمران خان جب اس کی پارٹی میںلوگ نہیںہوتے توچورہوتے مگرجب تحریک انصاف میںشمولیت اختیارکرلیتے ہیںتوسارے صادق، امین اورفرشتے بن جاتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے دائیںبائیںدیکھیںکن کن کوپارٹی میںشامل کیاہے،ایک ارب درخت لگانے کے دعویداروںکی جیب بھرگئے مگردرخت کسی کونظرنہیںآرہے،صحت وتعلیم میںتبدیلی کے دعوے بھی ڈسپوزبل ثابت ہوگئے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے کھلی کچہری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کوکرپشن سے ہرگزکوئی مسئلہ نہیںہے اس کامسئلہ وزارت عظمیٰ کے ناقابل تعبیرخواب ہے،وہ اگربدعنوانی کیخلاف جنگ میںمخلص ہوتے توآج خیبرپختونخواکااحتساب کمیشن مقفل نہ ہوتا،صوبائی حکومت نے احتساب کمیشن کے کے بنائے گئے قانون کوبھی پامال کیاہے اورقواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج تک احتساب کمیشن ڈائریکٹرجنرل کے بغیرخدمات انجام دے رہاہے۔

انہوںنے کہاکہ کرپشن کیخلاف لڑنے پرسستی شہرت حاصل کرنے والے عمران خان نے احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل حامدخان کوعمران خان کی کرپٹ چہیتوںپرہاتھ ڈالنے کی پاداشت میںعہدے سے الگ کردیا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وزارت عظمیٰ کے حصول کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے،عمران خان چوردروازے سے وزارت عظمیٰ حاصل کرناچاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سیاست کامطلب صرف الزام تراشی اوردھرناہی سمجھاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :