قائداعظم ٹرافی 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا نے اسلام آباد ریجن کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 10 اکتوبر 2017 21:29

قائداعظم ٹرافی 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا نے اسلام آباد ریجن کو6 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) قائداعظم ٹرافی 4 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا نے اسلام آباد ریجن کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ منگل کو ایونٹ کے تیسرے مرحلہ کے دوسرے روز اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز سے شروع کی تو ان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور واپڈا کو میچ جیتنے کیلئی143 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد ریجن کی طرف سے فیضان ریاض35، بابر رحمان33، فہد اقبال28 اور عابد علی نی24 رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی طرف محمد آصف نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ سیّد حسنین بخاری اور محمد علی بھٹہ نی2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ واپڈا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سلمان بٹ62، عامر سجاد 33 اور محمد سعد نی23 رنز سکور کئے۔ اسلام آباد ریجن کی طرف سے حمزہ ندیم نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد ریجن نے اپنی پہلی اننگز میں81رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی ۔جواب میں واپڈا نی116رنز بنائے اور اسلام آباد ریجن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں35رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :