کراچی، شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے واٹربورڈ کے عملے کی جانب سے شدید گرمی کے موسم میں بھی کوششیں جاری

منگل 10 اکتوبر 2017 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے واٹربورڈ کے عملے کی جانب سے شدید گرمی کے موسم میں بھی کوششیں جاری رہیں ، منگل کو متعدد علاقوں میں پانی اور سیوریج کے متعدد جاری کام مکمل کرلئے گئے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سیوریج کے نالوں ،مین ہولوں کی صفائی کا کام جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں دھنسے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیوریج لائنوں کی تبدیلی ومرمت کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ،ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان نے متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے ساتھ جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا اور عملے کو ضروری ہدایات دیں، ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نے لسبیلہ پل کے قریب دھنس جانے والی 33انچ قطر کی پائپ لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا، انہوں نے لائن کے اوپر تجاوزات قائم کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام تر مشکلات کے باوجود لائن کی تبدیلی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ، نارتھ ناظم آباد بلاک A ، 11D اور باب عارف نارتھ کراچی میں نالوں کی ڈی سیلیٹنگ ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دھنسنے والی 33قطر کی لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ،عظیم پورہ 33کے علاقہ میں سیوریج اوور فلو کے خاتمہ کیلئے انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کی گئی ، ناگن چورنگی کے قریب بیٹھ جانے والی 33انچ سیوریج لائن کی جگہ نئی لائن ڈال دی گئی ہے ، ملیر معین آباد میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی وینچنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :