عالمی تحر یک تحفظ حرمین الشر فین پاکستان ‘مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ع) ‘ورلڈ ختم نبوت پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان پر مشتمل4مذہبی جماعتوں نے اتحاد کے قیام کے اعلان کردیا

ملک میں نفاذ اسلام ‘کر پشن ‘مہنگائی ‘لوڈشیڈ نگ ‘ظلم ناانصافی کے خاتمے اور شفاف احتساب کیلئے مشتر کہ جد وجہد کی جائیگی ‘انتخابی اصلا حات میں ختم نبوت میں ترمیم کر نے کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ترمیم کو درست کہنے والے وفاقی وزیر زاہد حامد اور سینیٹر ساجد میر جیسے لوگوں کو حکومت اور پارلیمنٹ سے فوری فارغ کیا جائے‘علامہ زبیر احمد ظہیر کی علماء کے ہمراہ پر یس کانفر نس

منگل 10 اکتوبر 2017 21:02

عالمی تحر یک تحفظ حرمین الشر فین پاکستان ‘مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) عالمی تحر یک تحفظ حرمین الشر فین پاکستان ‘مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ع) ‘ورلڈ ختم نبوت پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان پر مشتمل4مذہبی جماعتوں نے اتحاد کے قیام کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفاذ اسلام ‘کر پشن ‘مہنگائی ‘لوڈشیڈ نگ ‘ظلم ناانصافی کے خاتمے اور شفاف احتساب کیلئے مشتر کہ جد وجہد کی جائیگی ‘انتخابی اصلا حات میں ختم نبوت میں ترمیم کر نے کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ترمیم کو درست کہنے والے وفاقی وزیر زاہد حامد اور سینیٹر ساجد میر جیسے لوگوں کو حکومت اور پارلیمنٹ سے فوری فارغ کیا جائے کیونکہ ایسے لوگ حکومت اور پاکستان کیلئے باعث شر مندگی ہیں‘(ن) لیگ نے سپر یم کورٹ سے نااہل شخص کو پارٹی صدر بناکر دنیا عملی طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان سکے بند کر پٹ لوگوں کا ملک ہے ہم سمجھتے ہیں کر پشن کر نیوالوں کی سزا صرف سزائے موت ہونی چاہیے ‘افواج پاکستان اور عدلیہ جیسے اداروں کے تحفظ کیلئے بھی ملک جد وجہد کر یں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور پر یس کلب میں عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیراحمد ظہیر ‘مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان (ع) کے سربراہ علامہ طارق محمد یزدانی ‘ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے سر براہ ذکر الر حمن صدیقی‘ ورلڈ ختم نبوت پاکستا ن کے سیکرٹری جنر ل علامہ ممتاز احمد اعوان نے لاہور پر یس کلب میں مشتر کہ پر یس کانفر نس کے دوران اتحاد کا باقاعدہ اعلان کرد یا ہے جبکہ اس موقعہ پر عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیراحمد ظہیرنے اتحاد کے قیام کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج دہشت گردی ‘کر پشن سمیت جیتنے بھی بحران ہیں انکا حل صرف اور صرف نفاذ اسلام سے ممکن ہیں جسکے لیے ہم سڑکوں سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ یں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملک میں غربت ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل ہی ختم نہیں ہوسکے جسکی وجہ سے عام کی زندگی دن بدن بدترین مشکلات کا شکار ہو رہی ہے ہم ان مسائل کے حل کیلئے بھی نہ صرف آواز بلند کر یں گے بلکہ حکمرانوں کو ان مسائل کے حل کیلئے بھی مجبور کیا جائیگا ۔ حکمران جماعت نے سپر یم کورٹ سے نااہل شخص جو کسی بھی صورت اب صادق اور امین بھی نہیں ہیں کو (ن) یگ کا صدر بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کے وقار اور عزت کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے جو کسی بھی صورت ہمیں قابل قبول نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ختم نبوت کے معاملے پہلے پوزیشن پر بحال کر کے ایک مثبت کام کیا ہے مگر مگر ساجد میر کے انتہائی غلط موقف کی وجہ سے پوری دنیا میں اہلحدیث کی بدنامی ہوئی ہے اوراس کا ازالہ کر نے کیلئے ضروری ہے ساجد میرپاکستانی عوام اور مسلمانوں سے معافی مانگیں اور سیاست چھوڑ کرگھر چلے جائے اہلحد یث کو ایسے لوگ کسی بھی صورت برداشت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مذہبی اتحاد ہو یا سیاسی جو کئی بھی ساجد میرجیسے لوگوں کو اپنے ساتھ رکھے گا کسی قسم کے نتائج کی پرواکیے بغیر اس کی ڈٹ کر مخالفت کی جائیگی ہمارے اس اتحاد کا مقصد کوئی ذاتی یا سیاسی مفادات حاصل کر نے نہیں بلکہ ہم صرف ملک اور قوم کی جنگ لڑ نے کیلئے میدان میں نکلے ہیں اور آنیوالے دنوں میں ہم قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے مزید لوگوں او ر جماعتوں کو اپنے اتحاد میں شامل کر یں گے جبکہ پر یس کانفر نس میں شیخ اہلحدیث مولانا محمد محمدی ‘علامہ ریاض الر حمن یزدانی ‘شیر پنجاب مولانا منظور احمد احمد ‘مولانا میاں محمد طاہر ‘مولانا قاری نعیم الر حمن شیخوپوری ‘مولانا نعمت اللہ ظفر ‘مولانا عبد الستار نیازی ‘حافظ محمد شاہد مغل ‘مولانا عتیق الر حمن اظہر ‘مولانا حافظ عبد الطیف شیخوپوری ‘الحاج محمد اکرم لاہوری ‘میاں محمد اصغر ‘پروفیسر فیاض احمد سلفی ‘مولانا قاری نعیم الر حمن اوکاڑوی اور محمد طارق ڈار چنیوٹی بھی تھے ۔

متعلقہ عنوان :