رائے ونڈ میںمحرم الحرام سٹریٹس لائٹس اور سڑکوںکی مرمت کیلئے مختص کیا گیا 35لاکھ روپے کا فنڈ خرد برد

منگل 10 اکتوبر 2017 20:33

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) صوبائی حکومت سے پچیس کلو میٹر کے فاصلہ پر تحصیل رائے ونڈ میںمحرم الحرام سٹریٹس لائٹس اور سڑکوںکی مرمت کیلئے مختص کیا گیا 35لاکھ روپے کا فنڈ خرد برد ۔کرپٹ اور بعض عرصہ درازسے یعینات عناصر مقدس مذہبی تہوار کیلئے بھیجی گئی رقم بھی دیدہ دلیری اور ڈھٹائی سے ڈکار گئے ۔اقبال ٹائون زون میں وسیع گھپلوں کا انکشاف تفصیلات کے مطابق میٹر و پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے لاہور کے 9زونز کو محرم الحرام کے روٹس اور سٹریٹ لائٹس کی تعمیرومرمت کیلئے تقریباً 4کروڑ روپے کے خصوصی فنڈ کا اجراء ہوا، دسمبر 2016ء کے بعد سے ٹائونز کے تعمیراتی منصوبہ جات پر کام بالکل بند تھے، 25ستمبر کومیٹروپولیٹن کارپوریشن میں9ماہ بعد9زونز (سابقہ ٹائونز)کیلئے مذکورہ مقصد کیلئے 18ٹینڈرز کا اجراء ہوا،موقع پر فرضی کارروائی سے منظور نظر افراد میں ٹینڈرتقسیم کردئیے گئے ،معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فنڈز میں جو بھی تھوڑا بہت خرچ کیا گیا،وہ قانونی کارروائی پوری کئے بغیر ایڈوانس کیا گیا،اگر محرم الحرام کے روٹس کا فوری معائنہ کیا جائے تو اس کرپشن کو پکڑ نا مشکل نہیں،واضح رہے اقبال زون کو سب سے زیادہ ایک کروڑ سے زائد رقم کے فنڈزجاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جس میں رائے ونڈ ذوالجناح روٹ کی تعمیر ومرمت کیلئے 35لاکھ روپے جاری ہوئے لیکن دو روز گزرنے کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ادھر وائس چیئر مین حاجی محمد اعظم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی او یونٹ رائے ونڈ کی سکر مشین میں دو ہزار روپے مالیت کا پرزہ ڈالوانے کی بجائے 65ہزارروپے کا بوگس بل نکلوا لیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ سی او یونٹ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے جہاں ایماندار افسران اور عملہ کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ لارڈ میئر لاہور نے اپنے واضح احکامات میں کہا ہے کہ سی او یونٹ کی تمام گاڑیوں کو پٹرول کی رسیدیں چیئرمین میاں مبشر کے دستخط سے جاری کی جائیں جس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا حاجی اعظم کے مطابق رائے ونڈ یوم عاشور کے روٹ میں تعمیرومرمت کی آڑ میں 35لاکھ روپے ہڑپ کرنیوالے عناصر کا محاسبہ کیا جائے اور لارڈ مئیر اس کرپشن کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :