ایوان زیریں میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری

پرائیویٹ ممبر ڈے پر اجلاس ایجنڈے پر نہ چلانے پر خورشید شاہ کی حکومت پر کڑی تنقید

منگل 10 اکتوبر 2017 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) ایوان زیریں میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری اور پرائیویٹ ممبر دن کے موقع پر اجلاس ایجنڈے پر نہ چلانے پر خورشید شاہ کی حکومت پر کڑی تنقید۔ اگر بزنس موجود ہے تو پھر آپ نقطہ اعتراض پر کیوں بات کر رہے ہیں۔ آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہے اور وزراء کی حاضری یقینی بنانا حکومت کا کام ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے حکومت سے گزشتہ چار سالوں کے دوران پیش کی جانے والی قرار دادیں اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ اگر کوئی وزیر نہیں ہیں ہے تو اسے سسپنڈ کر دیں۔ مجھے سمجھ نہیں ہے لیکن اتنا جانتا ہوں کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کی کیا اہمیت ہوتی ہے ایوان کو مذاق نہ بنائیں حکومت ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھ رہی۔