موروثی سیاست بچے گی نہ نواز شریف لوٹی دولت کے دفاع میں کامیاب ہونگے، میاں محمود الرشید

شریف خاندان کے پاس اثاثوں سے متعلق صفائی میں کچھ نہیں، ایک سال سے زائد عرصہ تک عدالتیں ان سے جواب مانگتی رہیں، آئیں بائیں شائیں کے سوا انکے وکلا نے کچھ پیش نہیں کیا الٹا اداروں کو متنازعہ بنانے کا شرمناک کھیل شروع کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 20:09

موروثی سیاست بچے گی نہ نواز شریف لوٹی دولت کے دفاع میں کامیاب ہونگے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ موروثی سیاست بچے گی نہ نواز شریف لوٹی دولت کے دفاع میں کامیاب ہونگے، شریف خاندان کا اقتدارہی نہیں لوٹ مار کا سلسلہ بھی بند کیا،حیرت ہے شریف خاندان کے پاس اثاثوں سے متعلق صفائی میں کچھ نہیں، ایک سال سے زائد عرصہ تک عدالتیں ان سے جواب مانگتی رہیں، آئیں بائیں شائیں کے سوا انکے وکلا نے کچھ پیش نہیں کیا الٹا اداروں کو متنازعہ بنانے کا شرمناک کھیل شروع کردیا گیا۔

سازشیں ہیں تو وزراء گلے پھاڑنے کی بجائے قوم کو بتائیں کون سازش کر رہا ہی پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور انکے حواری خود کو آئین و قانون کے تابع نہ کرکے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا اور ایک اور این آر او چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ان سارے مکروہ عزائم کو ناکام بنا دیگی۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے کہا کہ ایک طرف کرپشن تو دوسری جانب نا اہل لوگوں نے ملک اور 21کروڑ عوام کا مستقبل دائو پر لگا رکھا ہے، ملک میں جمہوریت کی آڑ میں سول آمریت نافذ ہے، نا اہل شخص کٹھ پتلی حکومت کی قیادت کر کے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ حسن اور حسین اگر پاکستان کی عدالتوں کو تسلیم نہیں کرتے تو نواز شریف اعتراف کریں کہ انکے بیٹے غیر ملکی شہری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی قانون کے عین مطابق تھی لیکن حواریوں نے اس پر بھی عدالتوں کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے پاکستان میں لوٹ مار کیلئے اقتدار کو ڈھال بنا رکھا ہے، انکے بچے باہر ہیں، یہاں کا قانون مانتے نہیں پھر یہ کس طرح 21کروڑ عوام پر حق حکمرانی رکھتے ہیں،