مسلم لیگ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی ،میاں کامران سیف

منگل 10 اکتوبر 2017 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف اور مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے جس سی3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والا بجلی سسٹم میں داخل ہوگی اور اس میں موجود پانی کے ذخیرہ سے سارا سال دریائوں میں پانی دستیاب رہے گا زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو خام مال وافر مقدار میں فراہم ہوگا اس منصوبہ سے زراعت و صنعت دونوں ترقی کرینگی۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنمائوں نے مسلم لیگ ہائوس میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ عمر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے جس سی50ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا جس سے ملک سے بے روزگاری جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کو پرائیویٹ پاور پلانٹ سے مہنگی بجلی سے بھی نجات مل جائے گی اور عوام کو سستی بجلی فراہم ہونے سے انہیں ریلیف بھی ملے گا انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے بلکہ اس کی تعمیر کافوری آغاز کیا جائے تاکہ ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

متعلقہ عنوان :