وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ

کل ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 10 اکتوبر 2017 19:50

وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال تین روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وہ کل ( بدھ) کو ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور جنوبی ایشیا کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی پر لیکچر دیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وزیر داخلہ آج ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جان ہاپکن یونیورسٹی میں جنوری ایشیا کانفنرس میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی پر طلباء کو لیکچر بھی دیں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :