Live Updates

وزیراعظم 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر، انقلاب شہباز شریف

کے گھر سے آئے گا'شیخ رشید قطر کا خط حاصل کرنے کے لیے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے، اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں: میڈیا سے گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 19:47

وزیراعظم 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر، انقلاب شہباز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ملک کو انقلاب کے راستے تک پہنچا دیا، انقلاب شہباز شریف کے گھر سے آئے گا۔

(جاری ہے)

قطر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیشیخ رشید نے کہا قطر کا خط حاصل کرنے کے لیے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے، قطر معاہدے کی کاپی عام کر دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا نئے چیئرمین نیب کو 200 ارب کے معاہدے کا ٹیسٹ کیس دوں گا۔ انہوں نے کہا عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈار کی کرپشن کا ذکر ہوا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات