Live Updates

الیکشن بل 2017 میں ترمیم کو پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، بابر اعوان

منگل 10 اکتوبر 2017 19:47

الیکشن بل 2017 میں ترمیم کو پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، بابر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے راہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کا پارٹی صدر بننا آئین کی نفی ہے ۔ الیکشن بل 2017 میں ترمیم کو پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا سی پیک سے متعلق بیان پاکستانی علامتی پر حملہ ہے پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن سب خاموش ہیں ۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ منصفانہ طور پر الیکشن کرائے جائیں ۔ ایک نااہل شخص کا پارٹی صدر بننا آئین کی نفی ہے ۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن بل 2007 میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلج کرے گی ۔ ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات