سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے اداروںکیلئے انویسٹمنٹ فنڈ قائم

منگل 10 اکتوبر 2017 19:47

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء)سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی مدد و سرپرستی کے لئے بڑا انویسٹمنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے قائم کردہ " صندوق الصنادیق" نامی فنڈ میں نجی اداروں کو شریک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انویسٹمینٹ فنڈ کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو تقویت پہنچانا ہے۔

ماہرین نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فنڈ کی بدولت چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے مجموعی قومی پیداوار میں زیادہ بڑے پیمانے پر حصہ لے سکیں گے۔ مذکورہ فنڈ کا سرمایہ 4 ارب ریال ہوگا اور یہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں موثر کردار ادا کرے گا۔ ماہر اقتصادیات کے مطابق صندوق الصنادیق فنڈ سے 2020 کے آخر تک سالانہ 400 ملین ریال کی آمدنی کی توقع ہے۔۔