بادام مختلف قسم کی زمینوں میں کا شت کیاجاتاہے ،زرعی ماہرین

منگل 10 اکتوبر 2017 19:45

بادام مختلف قسم کی زمینوں میں کا شت کیاجاتاہے ،زرعی ماہرین
سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ بادام غذائی طورپرانتہائی اہم پھل ہے،بادام مختلف قسم کی زمینوںمیں کامیابی سے کا شت کیاجاتاہے ،تاہم ہلکی یا بھاری میرازمین جس میں پانی کا مناسب نکاس ہو بادا م کی کا شت کیلئے مو زوں ہے، انہوں نے کہا کہ بادا م کے پودوں کی داغ بیل رکھنے کیلئے قطاروں کا ر خ شمال اورجنوب کی طر ف رکھیں، ہر دو قطاروں کے درمیان فاصلہ 20فٹ رکھیں اورہر قطار کے اند ر پودے 15فٹ کے فاصلے پر لگائیں ،پودا لگانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں،پودے لگاکر تنے کو ایک ڈیڑھ میٹر کی بلندی پر کاٹ دیں ، ا س طرح پہلے دوسے تین سالوں میں مناسب شاخ تراشی کر کے پودے کو مناسب و متوازن شکل دیں، بڑے پودوں کی ہرسال جنور ی میں مناسب شاخ تراشی کریں ،چھوٹے پودوں کو ضرورت کے مطابق 7تا 10یا بڑے بار آور پودوں کو 10تا 15دن کے وقفہ سے پانی لگائیں ، بادام کے پودوں کو فاسفور س، پو ٹا ش اورگوبر کی گلی سڑی کھاد دسمبر میں جبکہ نائٹرو جن کی نصف مقدا ر پھول آنے سے تقریبا 2ہفتے پہلے اورنائٹروجن کی باقی نصف مقدا ر پھل بننے کے دوہفتے بعددیں ، ہلکی سی گوڈ ی کے ذریعے کھادوں کوزمین میں اچھی طرح ملا کر بھرپورپانی دیں ۔

۔