امریکا میں گندم، سویا بین اور مکئی کے نرخوں میں کمی

منگل 10 اکتوبر 2017 19:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء)امریکا میں گندم، سویا بین اور مکئی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔گندم کے نرخوں میں کمی کی وجہ رسد میں اضافہ اور طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر دسمبر کیلئے گندم کے سودے 7 سینٹ کم ہوکر 4.36 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔بورڈ میں سویا بین کے نومبر کیلئے سودے 3.25 سینٹ کم ہوکر 9.69 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.75 سینٹ کم ہوکر 3.49 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔۔