نیب کے نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر کام شروع

منگل 10 اکتوبر 2017 19:45

نیب کے نئے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) نیب کے نئے چیئرمین (ر) جاوید اقبال نے آفس پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

سابق چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری کے سبکدوش ہونے کے بعد منگل کو نیب کے نئے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور تمام آفس کے عہدیداران سے فرداً فرداً ملاقاتیں بھی کی ہیں جبکہ نیب چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے ریفرنس پر بھی کام شروع کر دیا ہے تاکہ معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :