پاک فوج کاایل او سی پر قیام امن کیلئے کوششوں کا سلسلہ جاری

غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والی خاتون کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس مقبوضہ کشمیر بھیج د یا

منگل 10 اکتوبر 2017 19:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر قیام امن کیلئے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے ، غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی خاتون کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس مقبوضہ کشمیر بھیج دیا ، مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون کو راولا پونچھ کراسنگ سے واپس مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر قیام امن کیلئے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے ، غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی خاتون کو واپس مقبوضہ کشمیر بھیج دیا گیا ، خاتون عظمت جان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ۔

عظمت جان زوجہ محمد شکیل نے چری کوٹ سیکٹر پر غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر لی تھی ۔ مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون کو راولا پونچھ کراسنگ سے واپس مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ۔