رائے ونڈ ‘غلط انجکشن لگنے پر 8سالہ بچہ جاں بحق

منگل 10 اکتوبر 2017 19:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) رائے ونڈ کے علاقہ میں غلط انجکشن لگنے پر 8سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے نواحی گائوں سلطانکے کے رہائشی محمد رمضان کے آٹھ سالہ بیٹے قمر ضیاء کو گلہ خراب ہونے پر اسکو مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسکو انجکشن لگا دیا اور تھوڑی دیر بعدقمر ضیاء کی حالت بگڑگئی اور اس کو دورے پڑنا شروع ہوگئے اور اس نے باپ کی گود میں جان دیدی ۔

متعلقہ عنوان :