Live Updates

عمران خان ٹی وی پر اپنی تصویر دیکھنے ،آواز سننے کے شوقین ہیں ڈینگی کا مقابلہ کرنہیں سکتے نیا پاکستان کیسے بنائینگے،آصف زرداری

خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،موجودہ حکمرانوں کا بس چلے تو ملک کو بیچ ڈالیں،نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، پتہ نہیں تھا تو نکلے کیوں اگر موجودہ حکومت نے فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد نہیں کیا توہم اپنے دورحکومت میں فاٹا کوصوبے میں ضم کردیں گے،سابق صدر کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

منگل 10 اکتوبر 2017 19:27

عمران خان ٹی وی پر اپنی تصویر دیکھنے ،آواز سننے کے شوقین ہیں ڈینگی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،پیپلز پاراٹی غریبوں کی جماعت ہے،موجودہ حکمرانوں کا بس چلے تو ملک کو بیچ ڈالیں،نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، پتہ نہیں تھا تو نکلے کیوں پشاورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کاکہنا تھا کہ میرے دوست پشتو میں بات کرتے ہیں تو مزہ آتا ہے، پختونخوا کے جیلوں میں نہیں رہا اسلئے پشتو نہیں آتی، پنجاب کے جیلوں میں پنجابی سیکھی، نواز شریف اور عمران خان جیسو سے اپنے بچوں کو بچا کر رکھنا چاہئے،انہوںنے کہا کہ پیپلز پاراٹی غریبوں کی جماعت ہے، موجودہ حکمرانوں کا بس چلے تو ملک کو بیچ ڈالے انہوںنے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی سوچ دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کو معصوم کرکٹر قرار دے دیا۔ اپنے خطاب میں نواز شریف اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا جب پتہ نہیں تھا تو وہ نکلے کیوں ۔ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت کمایا اب یورپ جا کر مزے کریں اگر جیل جانا چاہتے ہیں تو بسم اللہ ہے ۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کو معصوم کریکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم بن کر کیا کرینگے ۔ انہوں نے کہا عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی سوچ دی گئی ہے۔ عمران خان ٹی وی پر اپنی تصویر دیکھنے اور آواز سننے کے شوقین ہیں ڈینگی کا مقابلہ کرنہیں سکتے نیا پاکستان کیسے بنائیں گے۔آصف علی زرداری نے ایک بار پر دعوی کیاکہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فاٹا کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔اپنے دور اقتدار میں فاٹا کے لئے گورنر بھی قبائل سے تعلق رکھنے والے شخص کونامزد کیا تھا،فاٹا کے لئے قوانین بھی ہم نے بنائے انہوںنے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد نہیں کیا توہم اپنے دورحکومت میں فاٹا کوصوبے میں ضم کردیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات