وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات،

سیکورٹی اور دفاع سے متعلق امور پر گفتگو ،وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، آئی ایس پی آر

منگل 10 اکتوبر 2017 19:21

وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیکورٹی اور دفاع سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیکورٹی اور دفاع سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنزڈاریکٹوریٹ میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔