افغانستان جانے والی پی وی سی پائپ سے بھرا ٹرالر آگ لگنے سے جل کر تباہ

منگل 10 اکتوبر 2017 19:05

افغانستان جانے والی پی وی سی پائپ سے بھرا ٹرالر آگ لگنے سے جل کر تباہ
لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں افغانستان جانے والی پی وی سی پائپ سے بھرا ٹرالر آگ لگنے سے جل کر تباہ ہوگیا سرکاری زرائع کے مطابق واقعہ پاک افغان شاہراہ شاگئی کے قریب پیش آیا جہا ں سے گزرنے والے ٹرالر کے ڈیزل ٹینکی لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کواپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کا عملہ فورًا پہنچ کر آگ پرقابو پالیا ،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم پولیٹکل انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :