رانا ثناءاللہ اورشازیہ مری کے لفظی سیاسی حملے، پاناما اورسرے محل کی کرپشن بے نقاب کردی

مریم نوازکے قافلے شامل پرائیویٹ گاڑیوں کو پاناما پیسوں سے خریدا گیا،شازیہ مری کی گفتگو،گاڑیاں پاناما سے نہیں سرے محل کے پیسوں سے خریدیں،زرداری نے آدھی رقم ہمیں دی تھی،وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کاجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اکتوبر 2017 18:41

رانا ثناءاللہ اورشازیہ مری کے لفظی سیاسی حملے، پاناما اورسرے محل کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء ) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور پیپلزپارٹی رہنماء شازیہ مری نے ایک دوسرے کی کرپشن بے نقاب کردی،شازیہ مری نے کہاکہ مریم نوازکے قافلے شامل پرائیویٹ گاڑیوں کوپاناما پیسوں سے خریداگیا،جبکہ رانا ثنا ء اللہ نے جواب دیاکہ گاڑیاں پاناما پیسوں سے نہیں سرے محل کے پیسوں سے خریدی گئیں۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک دوسرے پرلفظوں کے سیاسی حملے بھی کیے۔

شازی مری نے کہاکہ لگتاہے کہ انتقام کیلئے ن لیگ کی الگ مفہوم ہے۔ہم سب نے دیکھاکہ 50گاڑیوں میں ایک شخص کولایاجاتاہے اور تمام سلیوٹ کررہے ہیں۔پروٹوکول کے بھی لیولزہیں،جن کے پاس سرکاری عہدے ہیں ان کوبھی ایسا پروٹوکول نہیں دیاجاتا۔

(جاری ہے)

پاکستان کوابھی بھی انتہاپسندی اوت دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں لیکن لگتایوں ہے کہ ساری سکیورٹی کافوکس ایک شاہی فیملی پرلگاہواہے۔

شازیہ مری نے مزید کہاکہ یہ گاڑیاں پاناما کے پیسے سے خریدی گئیں ہیں۔جس پرراناثناء اللہ نے کہاکہ پاناما کے پیسے نہیں سرے محل کے پیسے سے خریدی گئی ہیں۔زرداری صاحب کا سوئس اکاؤنٹ 6 بلین ڈالرجو پڑاتھا اس پیسے سے خریدی گئی ہیں۔اس پیسے کا آدھا حصہ زرداری صاحب نے ہمیں دیا آدھا خود رکھ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شوراس لیے ڈالاجارہاہے کہ مخالفین کوکیسزسے کوئی سیاسی فائدہ نہیں پہنچا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں