مقامی مارکیٹوں میں کپاس کی آمد میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 50.88 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 10 اکتوبر 2017 18:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) مقامی مارکیٹوں میں کپاس کی آمد میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.88 فیصد اضافہ ہو گیا، اکتوبر کے پہلے ہفتہ کے دوران 39 لاکھ 91 ہزار 247 کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں پہنچ گئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کپاس کی کاشت کے علاقوں سے پیداوار آنا شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ کے دوران 39 لاکھ 91 ہزار 247 کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار حاصل ہو چکی ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 26 لاکھ 45 ہزار 349 گانٹھیں پیداوار حاصل ہوئی تھی، سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے 16 لاکھ 78 ہزار 576 گانٹھیں کپاس کی پیداوار ابھی تک مقامی مارکیٹ میں پہنچی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سو فیصد زیادہ ہے۔ صوبہ سندھ سے اب تک 23 لاکھ 12 ہزار 671 گانٹھیں پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کپاس کی کاشت کے علاقوں خانیوال، وہاڑی، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر میں کپاس کی پیداوار میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں اضافہ کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :