چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا جی ایچ کیو کا دورہ ،آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

پیشہ وارانہ دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، سربراہ پاک بحریہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،شہدائے پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی

منگل 10 اکتوبر 2017 18:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے منگل کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر پیشہ وارانہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کی۔